0
Tuesday 28 Sep 2021 23:49

ایران جانے کے خواہشمند سیاحوں کیلئے خوشخبری

ایران جانے کے خواہشمند سیاحوں کیلئے خوشخبری
اسلام ٹائمز۔ ایران جانے کے خواہشمند سیاحوں کے لئے خوشخبری سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے کورونا وائرس وبائی امراض کی وجہ سے 19 ماہ کی معطلی کے بعد ‏سیاحوں کے لئے ویزوں کا اجراء شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایران اگلے مہینے سے غیر ملکی سیاحوں کو ویزوں کا اجراء دوبارہ شروع کرے گا۔ سیاحت کے وزیر عزت اللہ ضرغامی نے کہا کہ زمینی اور فضائی سرحدوں سے سیاحتی ویزوں کا اجراء ‏‏23 اکتوبر سے دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ ایران نے گذشتہ سال مارچ میں غیر ملکی شہریوں کے داخلے پر پابندی لگا دی تھی، تاہم کاروباری حضرات اور ‏صحت کے شعبے سے وابستہ افراد کو داخلے کی اجازت تھی۔

مقامی میڈیا کے مطابق ویزا سروسز کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ ایران کی اینٹی کورونا وائرس ٹاسک فورس کے ‏اجلاس میں کیا گیا، جس میں صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے شرکت کی۔ کمیٹی نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی طرف سے اعلان کردہ زیادہ خطرے والے ممالک سے براہ راست اور ‏بالواسطہ سفر کرنے والوں کو ملک میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 956233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش