0
Wednesday 29 Sep 2021 00:05

عالمی طاقتوں کے کہنے پر عزاداری کو محدود کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کربلائی نوروز علی

عالمی طاقتوں کے کہنے پر عزاداری کو محدود کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کربلائی نوروز علی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری عزاداری سیل کربلائی نوروز علی کا کہنا ہے کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام ہماری شہ رگ ہے، جس طرح مچھلی پانی کے بنا نہیں رہ سکتی اسی طرح عزادار امام حسینؑ عزاداری کے بنا نہیں رہ سکتے۔ بنوں میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عزاداری امام حسینؑ کی خاطر ہم اپنی جانوں کو بھی قربان کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ عزاداری سید شہداؑ ہماری ریڈ لائن ہے، آئین پاکستان ہر مکتبہ فکر کو مذہبی آزادی دیتا ہے، مختلف حیلے بہانوں سے عزاداری اور شہداؑ کی مجالس پر پابندی لگائی جاتی ہے، الیکشن کرائے جاتے ہیں، دھرنے دئیے جاتے ہیں لیکن عزاداری اور مجالس پر پابندی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کے کہنے پر عزاداری کو محدود کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہائیکورٹ کا فیصلہ موجود ہے کہ چار دیواری کے اندر عزاداری کے لیے کسی اجازت کی ضرورت نہیں۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ کئی دہائیوں سے جو جلوس جاری ہیں اب بھی وہی وقت دیا جاتا ہے اس میں تبدیلی نہیں ہو سکتی، دس سے پندرہ منٹ جلوس کے لیٹ ہونے پر کئی ایف آئی آرز کاٹی گئی ہیں، علامہ شہنشاہ نقوی سمیت کئی علماء پر مختلف علاقوں میں پابندیاں ہیں، کئی علاقوں میں اہل تشیع مکتبہ فکر کے لوگوں کو بلا کر اربعین کی مجالس میں شرکت سے روکا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چکوال، سندھ اور راولپنڈی کے کئی علاقوں میں سیکورٹی کے نام پر لوگوں کو ہراساں کیا گیا، ایک نوٹیفیکشن جاری کیا گیا جس میں آٹھ نئی چیزیں شامل کی گئی ہیں ایسے کسی بھی نوٹیفیکشن کو رد کرتے ہیں، صوبائی اور وفاقی حکومت ایسے نوٹیفیکشن کا نوٹس لے اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرے، بانیان مجالس اور عزاداران کو شیڈول فور میں ڈالے جانے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، ہم عزاداری سید شہداء پر پابندیوں کو قبول نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 956241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش