0
Wednesday 29 Sep 2021 00:55

حکومت کے علاوہ کوئی چاند نظر آنے کا اعلان نہیں کرسکے گا، فواد چوہدری

حکومت کے علاوہ کوئی چاند نظر آنے کا اعلان نہیں کرسکے گا، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے علاوہ کوئی چاند نظر آنے کا حتمی اعلان نہیں کرسکے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چاند دیکھنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی سے متعلق قانون سازی کی منظوری دے دی گئی ہے، وفاقی حکومت کے علاوہ کوئی چاند نظر آنے کا حتمی اعلان نہیں کرسکے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ہر سال رمضان المبارک اور شوال  کا چاند دیکھنے کے حوالے سے تنازعات سامنے آتے رہتے ہیں اور ملک بھر میں ایک روز روزہ اور عید منانے کا تصور دم توڑ چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 956244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش