0
Wednesday 29 Sep 2021 01:48

پاکستان گیس، بجلی اور کھانے پینے کی اشیا پر سبسڈی ختم کرے، آئی ایم ایف

پاکستان گیس، بجلی اور کھانے پینے کی اشیا پر سبسڈی ختم کرے، آئی ایم ایف
اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو بجلی، گیس، آٹا، چینی اور دالوں سمیت دیگر اشیاء پر دی جانے والی غیر ضروری سبسڈی ختم کرنے اور سبسڈی کو صرف مستحق لوگوں تک محدود کرنے کی تجویز دیدی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام ٹریک پر لانے کیلئے پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اقتصادی جائزہ کے لئے مذاکرات اگلے ماہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے آٹے، گھی، چینی، دالوں اور چاول کے ساتھ گیس اور بجلی پر بھی سبسڈی ختم کرنے کے ساتھ مالی نظم و ضبط قائم کرنے پر زور دیا جارہا ہے جبکہ حکومت کی کوشش ہے کہ آئی ایم ایف سے اشیائے ضروریہ پر سبسڈی سے متعلقہ شرائط پر چھوٹ حاصل کی جاسکے جبکہ آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان پر زور دیا جا رہا ہے کہ سبسڈی کو مزید محدود کیا جائے اور آٹے، گھی، چینی، دالوں اور چاول پر سبسڈی ختم کرکے صرف احساس پروگرام میں شامل افراد کو ہی ٹارگیٹڈ سبسڈی دی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں پاکستانی معیشت، اہداف کے حصول، سبسڈی، محصولات اور گردشی قرضے کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں حکومت کو نہ صرف آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر قرض کی قسط جاری کی جائے گی بلکہ ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک سے بھی فنانسنگ حاصل کرنے میں مدد ملے گی جس کیلئے پاکستان کی کوشش ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کو کامیاب کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 956247
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش