QR CodeQR Code

توشہ خانہ میں تحائف کا معاملہ کابینہ میں پہنچ گیا، وزرا کے وزیر اعظم سے سوالات

29 Sep 2021 01:52

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں وفاقی وزرا نے بھی وزیراعظم سے بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف سے متعلق پوچھ لیا، اجلاس کے دوران وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ وزیراعظم صاحب میڈیا پر توشہ خانے سے متعلق آپ کے بارے میں باتیں ہورہی ہیں، ہمیں حقیقت سے آگاہ کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ توشہ خانے میں تحائف کا معاملہ وفاقی کابینہ میں بھی پہنچ گیا، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت میں تحائف کی رقم کو مختص کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق توشہ خانے میں تحائف کا معاملہ وفاقی کابینہ میں بھی پہنچ گیا، جبکہ وزیر اعظم عمران خان کا اس بارے میں کہنا ہے کہ تحائف کے بارے میں میرا موقف سامنے آچکا ہے، ہماری حکومت میں تحائف کی رقم کو مختص کر دیا گیا ہے۔ پہلے صرف تحائف کی مجموعی مالیت کے 15 فیصد پر یہ دے دیے جاتے تھی لیکن ہم نے اسے بڑھا کر 50 فیصد کردیا ہے۔ اب میں، میرے وزراء یا جو بھی توشہ خانے سے سرکاری تحفہ لینا چاہے تو اسے 50 فیصد رقم جمع کروانی ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں وفاقی وزرا نے بھی وزیراعظم سے بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف سے متعلق پوچھ لیا، اجلاس کے دوران وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ وزیراعظم صاحب میڈیا پر توشہ خانے سے متعلق آپ کے بارے میں باتیں ہورہی ہیں، ہمیں حقیقت سے آگاہ کیا جائے۔

شیریں مزاری نے بھی کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک کے سربراہان بھی ملنے والے تحائف کی تفصیلات بتاتے ہیں، ہمیں بھی یہ تفصیلات بتانی چاہیے۔ مراد سعید نے  تحائف کی تفصیلات بتانے کی تجویز سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دوست ممالک ناراض ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 956248

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/956248/توشہ-خانہ-میں-تحائف-کا-معاملہ-کابینہ-پہنچ-گیا-وزرا-کے-وزیر-اعظم-سے-سوالات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org