QR CodeQR Code

فہمیدہ مرزا کو اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، ان کا پیپلز پارٹی میں علیحدہ مقام ہے، صدر آصف زرداری

30 Aug 2011 17:40

اسلام ٹائمز: اجلاس میں ذوالفقار مزرا کے بیانات پر تبادلہ خیال کیا گیا تاہم پارٹی کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے پر ذوالفقار مرزا کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ ذوالفقار مرزا کے سیاسی طوفان کی بازگشت اب بھی سنائی دے رہی ہے۔ ذوالفقار مرزا کی جانب سے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کے باوجود صدر آصف علی زرداری نے فہمیدہ مرزا کو اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ گزشتہ روز ایوان صدر میں پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر ارکان کے اجلاس ہوا، جس میں صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ فہمیدہ مرزا کا پیپلز پارٹی میں علیحدہ مقام ہے اور ان کی سیاسی جدوجہد کے باعث وہ اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے پر کام جاری رکھیں گی۔ جب اجلاس کے شرکاء نے ذالفقار مرزا کے بیانات پر سوال کیا تو صدر آصف علی زرداری نے اس کا جواب یہ شعر پڑھتے ہوئے دیا" دیکھا جو تیر کھا کر کمین گاہ کی طرف ،اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہو گئی"۔ اجلاس میں ذوالفقار مزرا کے بیانات پر تبادلہ خیال کیا گیا، تاہم پارٹی کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے پر ذوالفقار مرزا کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا۔


خبر کا کوڈ: 95625

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/95625/فہمیدہ-مرزا-کو-اسپیکر-قومی-اسمبلی-کے-عہدے-پر-برقرار-رکھنے-کا-فیصلہ-ان-پیپلز-پارٹی-میں-علیحدہ-مقام-ہے-صدر-آصف-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org