0
Monday 10 Aug 2009 11:50

کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب دہشت گرد مفتاح اللہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب دہشت گرد مفتاح اللہ پولیس مقابلے میں ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان:ڈیرہ اسماعیل خان میں کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب دہشت گرد مفتاح اللہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک کالعدم تنظیم کا کارکن مفتاح اللہ دہشت گرد،قریشی موڑ کے قریب ایک مکان میں موجود ہے۔ اطلاع پا کر جب پولیس نے وہاں چھاپہ مارا تو پولیس کو دیکھتے ہی مفتاح اللہ نے فائرنگ شروع کر دی جوابی کارروائی میں دہشت گرد موقع پر مارا گیا ۔ سیکورٹی فورسز نے مفتاح اللہ عسکریت پسند کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے ۔ مفتاح اللہ کئی مقدمات میں کافی عرصے سے پولیس کو مطلوب تھا اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے تھے۔

خبر کا کوڈ : 9563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش