0
Wednesday 29 Sep 2021 14:45
اربعین کا مرکزی جلوس رات گئے اختتام پذیر

ڈی آئی خان، مرکزی جلوس میں عوامی شرکت کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

ڈی آئی خان، مرکزی جلوس میں عوامی شرکت کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں چہلم سید الشہداء امام حسین (ع) کا مرکزی جلوس رات گئے پرامن طور پہ اختتام پذیر، مجلس و جلوس عزا میں اہلسنت و اہل تشیع مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھرپور شرکت، تعداد کے ضمن میں تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے، جلوس عزا کے راستوں میں نیاز و لنگر و سبیل حسینی کا وافر انتظام، چوکس سکیورٹی میں عزاداران نے بھرپور طریقے امام عالی مقام کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں اربعین کا مرکزی جلوس پرامن طور پر رات گئے اختتام پذیر ہوا ہے۔ 20 صفر کی صبح مرکزی امام بارگاہ امام حسین (ع) المعروف تھلہ بموں شاہ میں زیارت اربعین پڑھی گئی، جس کی تلاوت سید شوکت علی شاہ نے کی۔ بعد از دو پہر مجلس عزا کا آغاز ہوا، جس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ مجلس عزا کے بعد امام بارگاہ امام حسین (ع) میں ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوا۔ یہ جلوس مغربین تک جاری رہا، بعد از مغربین امام بارگاہ امام حسین (ع) سے تعزیہ کا مرکزی جلوس برآمد ہوا۔ جس میں نوحہ خوان پارٹیوں نے معروف شعراء کا کلام پیش کیا۔

جس میں امام عالی مقام کو خراج عقیدت پیش کیا گیا تھا۔ ماتمی سنگتوں نے اپنے اپنے انداز میں امام حسین (ع) کو خراج عقیدت پیش کیا۔ بعد از مغربین شروع ہونے والا یہ جلوس ہاشمی چوک، خمینی چوک، حسینی چوک سمیت اپنے قدیمی راستوں سے گزر امام بارگاہ امام زین العابدین (ع) المعروف تھلہ یلہ شاہ پہ رات گئے اختتام پذیر ہوا۔ جلوس عزا کے اختتام پہ مجلس عزا ہوئی اور یہ جلوس انہی راستوں سے گزر کر واپس مرکزی امام بارگاہ امام حسین (ع) میں اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے راستوں میں نیاز و لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا تھا جبکہ اس دوران ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سکیورٹی و دیگر خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔ جلوس عزا میں علماء کرام و مختلف دینی تنظیموں کے اکابرین نے بھرپور شرکت کی۔ جلوس عزا میں عوامی شرکت اتنی زیادہ تھی کہ جلوس عزا کے ابتدائی پوائنٹ سے لیکر اختتامی پوائنٹ کے مابین کوئی جگہ ایسی نہیں تھی جہاں افراد موجود نہ ہوں۔ شہریوں کے مطابق رواں برس جلوس عزا میں عوامی شرکت کے تمام سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 956328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش