QR CodeQR Code

بی اے پی کے پارٹی الیکشنز اگلے مہینے کرانے کا اعلان

29 Sep 2021 16:31

اپنی ایک ٹویٹ میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے انتخابات اگلے مہینے کرائے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے حمکران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے اہم عہدوں کے لئے الیکشنز اگلے مہینے کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں بی اے پی کے انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر کی حیثیت سے کام کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک نئی جماعت ہونے کی وجہ سے ہم نے شدید مشکلات کا سامنا کیا۔ بلوچستان عوامی پارٹی کی خدمت کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ تمام مشکلات کے باوجود ہم نے بلوچستان کے عوام کو اپنی کارکردگی دکھا دی۔


خبر کا کوڈ: 956344

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/956344/بی-اے-پی-کے-پارٹی-الیکشنز-اگلے-مہینے-کرانے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org