QR CodeQR Code

کوئٹہ، عالمی یوم قلب کے موقع پر آگاہی واک

29 Sep 2021 18:29

اس موقع پر میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد ہوا، جس میں سینیئر ڈاکٹرز نے امراض قلب، شوگر اور دیگر امراض کے مریضوں کا معائنہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کاڈک سوسائٹی کوئٹہ چیپٹر کی جانب سے عالمی یوم قلب کی مناسبت سے بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک میں سینیئر ڈاکٹرز پروفیسر جلال اچکزئی، ڈاکٹر عابد امین، پروفیسر زاہد خان، ڈاکٹر احسان آغا، ڈاکٹر ریاض الدین، ڈاکٹر نجیب خروٹی اور دیگر ماہرین بھی شریک تھے۔ اس موقع پر بی ایم سی میں ایک میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں سینیئر ڈاکٹرز نے امراض قلب، شوگر اور دیگر امراض کے 300 کے قریب مریضوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر جلال الدین نے پریزنٹیشن دیتے ہوئے مذکورہ امراض کے حوالے سے میڈیکل کیمپ میں موجود شرکاء کو آگاہی فراہم کی اور سوالوں کے جواب دیئے۔


خبر کا کوڈ: 956360

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/956360/کوئٹہ-عالمی-یوم-قلب-کے-موقع-پر-آگاہی-واک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org