0
Wednesday 29 Sep 2021 19:45

کوئٹہ سے سندھ اور پنجاب کیجانب چرس کی اسمگلنگ ناکام

کوئٹہ سے سندھ اور پنجاب کیجانب چرس کی اسمگلنگ ناکام
اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایک کارروائی کے نتیجے میں منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسپیشل اینٹی نارکوٹکس فورس کے انچارج انسپکٹر جاوید بلوچ اور انسپکٹر سیف اللہ سیال نے منشیات کے خلاف کی گئی کارروائی کے متعلق میڈیا کو بتایا ہے کہ اسپیشل اینٹی نارکوٹکس فورس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ اسمگلرز کوئٹہ سے اندرون سندھ اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں منشیات کی بھاری مقدار اسمگل کر رہے ہیں۔ اطلاع پر اینٹی نارکوٹکس کی ٹیم نے انتظامیہ کے ہمراہ قومی شاہراہ پر کوئٹہ سے اندرون سندھ جانے والی گاڑیوں کی تلاشی کا سلسلہ شروع کر دیا۔

اس دوران ایک ٹیوٹا گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو ڈرائیور نے گاڑی سمیت راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کی۔ تاہم اے این ایف ٹیم نے مقامی ہوٹل کے قریب کار کو روک لیا اور دوران تلاشی خفیہ خانوں سے 35 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی۔ جس کی مالیت عالمی منڈی میں کروڑوں روپے بتائی جا رہی ہے۔ چرس برآمدگی کے بعد ڈرائیور کو گرفتار کرکے گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم کا تعلق بین الصوبائی اسمگلنگ گروہ سے ہے اور ملزم پنجاب کے علاقے اوکاڑہ سے تعلق رکھتا ہے۔ اس سے قبل بھی ملزم کا ایک بھائی منشیات اسمگلنگ کے دوران سندھ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوچکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 956367
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش