0
Wednesday 29 Sep 2021 22:34

کوئٹہ سمیت 8 شہروں میں کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان

کوئٹہ سمیت 8 شہروں میں کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 8 شہروں میں پابندیاں نرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان شہروں میں کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی، میرپور، مظفر آباد، گلگت اور سکردو شامل ہیں۔ این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کے مطابق ان شہروں میں ویکسی نیشن لیول ہائی ہونے کی وجہ سے پابندیاں نرم کی جا رہی ہیں۔ یکم اکتوبر سے مکمل طور پر ویکسین نہ لگوانے والے بالغوں پر متعدد پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ویکسین کورونا سے نجات کا واحد حل ہے۔ یکم اکتوبر سے جو پابندیاں لگائی جا رہی ہیں، وہ ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ بندشوں کا فیصلہ وبا کا پھیلاؤ دیکھ کر کیا جاتا ہے۔ جن شہروں میں پابندیاں نرم کی جا رہی ہیں، وہاں یکم اکتوبر سے انڈور اجتماعات میں 300 لوگوں کو شرکت کی اجازت ہوگی۔ ان 8 شہروں میں یکم اکتوبر سے آوٹ ڈور اجتماعات میں 1000 لوگوں کو شرکت کی اجازت ہوگی۔ یکم اکتوبر سے مذکورہ 8 شہروں میں مزارات مکمل طور پر کھولے جا رہے ہیں۔ 8 شہروں میں پورے ہفتہ شادیوں کی اجازت ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 956390
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش