QR CodeQR Code

عمران خان کراچی سرکلر ریلوے کا افتتاح کرنیوالے چھٹے وزیراعظم ہیں، مصطفیٰ کمال

30 Sep 2021 00:00

پاکستان ہاؤس کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ پی ایس پی کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم نے 2023ء میں کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ مکمل ہونے کا اعلان کیا ہے لیکن یہ منصوبہ 2 سال بعد بھی مکمل نہیں ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں چھٹے وزیرِاعظم کو دیکھا ہے جو کراچی سرکلر ریلوے کا افتتاح کر رہے ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے سوئی گیس اور کے الیکٹرک کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس کو اپنے بلوں میں شامل نہ کریں، آپ کے بل بھی ادا نہیں ہوں گے۔ پاکستان ہاؤس کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم نے منصوبے کا 2023ء میں مکمل ہونے کا اعلان کیا ہے لیکن یہ منصوبہ 2 سال بعد بھی مکمل نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم تھوڑی دیر کے لئے آتے ہیں اور افسران کی بتائی ہوئی بریفنگ پر چلتے ہیں، گراؤنڈ میں نہیں جاتے۔ پی ایس پی سربراہ نے کہا کہ سندھ میں ڈھائی لاکھ نوکریوں میں سے ایک بھی اردو بولنے والوں کو نہیں ملی۔ اس موقع پر مصطفیٰ کمال کا یہ بھی کہنا تھا کہ 10 اکتوبر کو ضلع وسطی میں پہلا ورکر اجلاس ہونے جا رہا ہے اور دسمبر میں لیاقت آباد میں جلسہ منعقد کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 956399

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/956399/عمران-خان-کراچی-سرکلر-ریلوے-کا-افتتاح-کرنیوالے-چھٹے-وزیراعظم-ہیں-مصطفی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org