0
Thursday 30 Sep 2021 02:21

حکومت کا وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ

حکومت کا وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ شوکت ترین کو سنیٹر بنانے کا فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شوکت ترین کو سینٹ میں لانے کے لئے کون سا سینیٹر استعفیٰ دے گا اس حوالے سے فیصلہ دو دن میں کیا جائے گا۔ اس حوالے سے جب وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کب خوشخبری دے رہے ہیں۔ تو شوکت ترین نے جواب دیا کہ خوشخبری جلد آ رہی ہے۔ واضح رہے کہ شوکت ترین کو 6 ماہ کیلئے وفاقی وزیر برائے خزانہ بنایا گیا تھا، تاہم آئندہ ماہ ان کی تقرری کی مدت پوری ہونے والی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کروا کر مستقل وزیر خزانہ بھی بنایا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 956413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش