QR CodeQR Code

کابل انتظامیہ کا اب کوئی وجود نہیں رہا, سہیل شاہین

30 Sep 2021 10:13

اپنے بیان میں طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت کے تمام انتظامات و اختیارات طالبان کے پاس ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ کابل انتظامیہ کا اب کوئی وجود نہیں رہا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں طالبان سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے یہ بات کہی ہے۔ اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کے تمام انتظامات و اختیارات طالبان کے پاس ہیں۔ ترجمان طالبان سہیل شاہین کا یہ بھی کہنا ہے کہ طالبان ہی افغان عوام کے واحد اور حقیقی نمائندے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 956427

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/956427/کابل-انتظامیہ-کا-اب-کوئی-وجود-نہیں-رہا-سہیل-شاہین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org