QR CodeQR Code

لاہور ہائیکورٹ، سعد رضوی نظربندی کیس، سماعت کل تک ملتوی

عدالت کی پنجاب حکومت کے وکیل کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت

30 Sep 2021 16:12

پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل اسد علی باجوہ پیش ہوئے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ نے دلائل دئیے۔ درخواست گزار وکیل برہان معظم ملک اور وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ نے دلائل مکمل کرلئے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی دوبارہ نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے حافظ سعد رضوی کے چچا امیر حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نظرثانی بورڈ نے 2 جولائی کو نظربندی میں توسیع کیلئے حکومتی درخواست مسترد کر دی تھی۔ نظرثانی بورڈ نے ایم پی او کے تحت نظربندی میں توسیع کی درخواست خارج کی تھی۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ توسیع نہ ہونے پر سعد رضوی کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت 10 جولائی کو دوبارہ نظر بند کر دیا گیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل اسد علی باجوہ پیش ہوئے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ نے دلائل دئیے۔ درخواست گزار وکیل برہان معظم ملک اور وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ نے دلائل مکمل کرلئے۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو 27 اے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔ کل پنجاب حکومت کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 956511

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/956511/لاہور-ہائیکورٹ-سعد-رضوی-نظربندی-کیس-سماعت-کل-تک-ملتوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org