0
Thursday 30 Sep 2021 16:57

سانحہ مہران ٹاؤن کیس، سرکاری ادارے مجرمانہ غفلت کے مرتکب قرار

سانحہ مہران ٹاؤن کیس، سرکاری ادارے مجرمانہ غفلت کے مرتکب قرار


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ہونے والے سانحہ مہران ٹاؤن کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، کراچی کی مقامی عدالت نے سرکاری اداروں کو مجرمانہ غفلت کا مرتکب قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی سیشن کورٹ میں سانحہ مہران ٹاؤن کیس کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے پولیس کو مفرور افسران کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔مفرور ملزمان میں ڈی سی کورنگی، ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی، جنرل منیجر اے الیکٹرک، ہیڈ آف نیو کنیکشن کے الیکٹرک، ایگزیکیٹیو انجنیئر کے ڈی اے زاہد حسین، صفدر علی بھگیو ڈائریکٹر سول ڈیفنس اور انچارج فائر بریگیڈ اشتیاق احمد بھی مفرور ملزمان میں شامل ہیں۔ عدالت کا کہنا ہے کہ اگر تمام ادارے اپنی ذمہ داری ادا کرتے تو معصوم افراد کی جان نہ جاتی۔ عدالت نے محکمہ لیبر کے افسر کا نام ملزمان کی فہرست سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ لیبر نے فیکٹری کو نوٹس جاری کیا تھا، فیکٹری مالکان کے خلاف لیبر کورٹ میں کیس بھی دائر کیا جا چکا ہے۔عدالت نے پولیس چالان منظور کرتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا۔ مہران ٹاؤن میں فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے میں غفلت برتنے پر سیشن عدالت نے ڈپٹی کمشنر کورنگی، ایڈمنسٹریٹر کورنگی سمیت اہم افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 956519
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش