0
Thursday 30 Sep 2021 18:37

کوئٹہ، ملزمہ سے غیر انسانی سلوک پر 5 خواتین پولیس اہلکار برطرف

کوئٹہ، ملزمہ سے غیر انسانی سلوک پر 5 خواتین پولیس اہلکار برطرف
اسلام ٹائمز۔ ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ کی جانب سے جاری شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق کوئٹہ پولیس کی 5 خواتین اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 5 خواتین پولیس اہلکاروں پر زیر حراست ملزمہ سے غیر انسانی سلوک کا الزام تھا۔ تحقیقات کے دوران جرم ثابت ہونے پر خواتین اہلکاروں کے خلاف انضباطی کارروائی کی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق برطرف خواتین اہلکاروں میں بشریٰ افضل، ہما فیصل، عظمیٰ نسرین، فرح خلیل اور ثمینہ منظور شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 956540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش