QR CodeQR Code

ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری اور رہائی اس بات کا ثبوت ہے کہ بین الاقوامی سازش کے تحت کراچی کو خون میں نہلایا جارہا ہے، پروفیسر خورشید

30 Aug 2011 23:39

اسلام ٹائمز:ایک بیان میں جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماء کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے توقع ہے کہ وہ کراچی کے مسئلے پر اپنا کردار بھرپور طور پر ادا کریگی، تمام سیاسی اور مذہبی پارٹیاں کراچی میں امن قائم کرنے کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کریں۔


ملتان:اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے رہنماء سینیٹر پروفیسر خورشید احمد نے کہا ہے کہ کراچی کو آگ و خون میں نہلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری اور رہائی اس بات کا ثبوت ہے کہ بین الاقوامی سازش کے تحت شہر کو خون میں نہلایا جا رہا ہے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کراچی میں امن قائم کرنے میں مخلص ہوتی تو یہ کام محض چند دنوں میں ہی ہو سکتا تھا لیکن حقیقت یہ ہے کہ کراچی میں امن قائم کرنا حکومت کی ترجیح ہی نہیں بلکہ آپریشن کے نام پر عام لوگوں کو ہراساں، بیگناہ لوگوں کو گرفتار اور ان کی تذلیل کی جا رہی ہے جبکہ جرائم پیشہ، بھتہ خور اور انسانیت کے قاتل ٹارگٹ کلرز کو پروٹوکول دیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے توقع ہے کہ وہ کراچی کے مسئلے پر اپنا کردار بھرپور طور پر ادا کریگی، پارلیمنٹ اس خونی کھیل کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے اور تمام سیاسی اور مذہبی پارٹیاں کراچی میں امن قائم کرنے کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کریں۔


خبر کا کوڈ: 95667

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/95667/ٹارگٹ-کلرز-کی-گرفتاری-اور-رہائی-اس-بات-کا-ثبوت-ہے-کہ-بین-الاقوامی-سازش-کے-تحت-کراچی-کو-خون-میں-نہلایا-جارہا-پروفیسر-خورشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org