0
Friday 1 Oct 2021 16:55

بلاول بھٹو، سندھ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

بلاول بھٹو، سندھ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے پیٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا، صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں پہلے 5 اور اب 4 روپے کا اضافہ ہوا، اب عوام کو اپنے حق کیلئے باہر نکلنا ہوگا، پی ٹی آئی جیسی نااہل، نالائق حکومت آج تک نہیں دیکھی۔ وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ یہ معاشی دہشتگردی ہے، مسترد کرتے ہیں، ڈیزل میں مزید 2 روپے کا اضافہ مہنگائی کو دعوت دینے کے مترادف ہے، اب کہاں ہیں سارے کرائے کے معیشت دان۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا اور کہا کہ عوام تاریخی مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں، پیٹرول قیمتوں میں مزید اضافہ شعلوں کو ہوا دینے کے مترادف ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کیلئے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس آمدنی کا اہم ذریعہ ہے، عمران خان حکومت میں کسی اچھی خبر سننے کیلئے ترس گئے، ملک میں لوٹ مار سیل جاری ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب نے اپنا 3 سالہ دور عوام کا تیل نکالنے پر ضائع کر دیا، موجودہ حکومت میں فائدہ صرف اے ٹی ایمز کو دیا، عمران خان کو وسیع تر قومی مفاد میں ایک اور یوٹرن لینا چاہیے، اپنی پالیسیوں کو 180 ڈگری پر موڑ دیں۔ بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 956680
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش