0
Friday 1 Oct 2021 19:02

بارشوں کے دوران کراچی میں کسی بھی جگہ نکاسی کا مسئلہ نہیں ہوا، مرتضیٰ وہاب

بارشوں کے دوران کراچی میں کسی بھی جگہ نکاسی کا مسئلہ نہیں ہوا، مرتضیٰ وہاب
اسلام ٹائمز۔ ايڈمنسٹريٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 8 سے 9 گھنٹے مسلسل بارش ہوئی لیکن شہر کی کسی بھی جگہ نکاسی کا مسئلہ نہیں ہوا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ بدھ اور جمعرات کو بڑے پمپس کی تنصيبات کا فيصلہ کرليا تھا اور مشينری کو بارش سے پہلے مختلف مقامات پر نصب کرديا گيا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بارش کو نہیں روک سکتے پر تیاری کے حوالے سے بات کرسکتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ماضی میں بارش ہوتی تھی تو انڈر پاسز بھر جاتے تھے اور ٹریفک جام ہوتا تھا لیکن اب بارش کی پیشگوئی کے بعد ہم دیگر اداروں کے ساتھ بیٹھے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ پانی جمع ہونے والے علاقوں کی نشاندہی کی اور ان مقامات کو فوکس کیا، ڈی ایم سی اور کے ایم سی کے نکاسی کے پمپس کا استعمال کیا۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر 16 بڑے پمپس بھی نصب کئے اور واٹر بورڈ انتظامیہ کی ڈسپوزل پر ان کی مشینز کو بھی استعمال کیا۔
خبر کا کوڈ : 956692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش