0
Friday 1 Oct 2021 21:41

آر ایس ایس کے چیف موہن بھاگوت کا مقبوضہ کشمیر دورہ

آر ایس ایس کے چیف موہن بھاگوت کا مقبوضہ کشمیر دورہ
اسلام ٹائمز۔ موہن بھاگوت چار روزہ دورے پر مقبوضہ کشمیر کے صوبہ جموں پہنچ گئے ہیں۔ موہن بھاگوت مہاتما گاندھی کی سالگرہ پر جموں یونیورسٹی میں ایک تقریب میں شرکت کے علاوہ تنظیمی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیں گے۔ موہن بھگوت ماہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں جموں کا چار روزہ دورہ کرنے والے تھے اور وہ جمعرات کو بعد دوپہر جموں پہنچ گئے ہیں۔ آر ایس ایس کے سربراہ کا یہ دورہ کافی اہم مانا جاتا ہے کیونکہ مقبوضہ کشمیر کے خصوصی درجے کے خاتمے اور اس کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ جموں ہے۔ موہن بھاگوت دفعہ 370 کے خاتمے کے بعد آر ایس ایس کے موقف کا خاکہ پیش کرنے کے علاوہ سَنگھ کی تنظیمی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیں گے۔

موہن بھاگوت دو اکتوبر کو مہاتما گاندھی کی سالگرہ پر جموں یونیورسٹی کے جنرل زوراور سنگھ آڈیٹوریم میں ایک سیمینار سے خطاب کریں گے۔ تین اکتوبر کو وہ جموں و کشمیر میں آن لائن موڈ کے ذریعے سنگھ سویم سیوک سے خطاب کریں گے۔ بھاگوت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ، جموں اور کشمیر صوبے کی ٹیم کے ساتھ بات چیت کریں گے اور جموں و کشمیر میں آر ایس ایس کی طرف سے شروع کئے گئے مختلف منصوبوں بشمول تعلیم، عوامی آگاہی، صحت، دیہی ترقی، ماحولیات، پانی کا جائزہ لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 956698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش