0
Friday 1 Oct 2021 19:45

ملاکنڈ میں خاتون سماجی کارکن شیبا گل اپنے والد سمیت قتل

ملاکنڈ میں خاتون سماجی کارکن شیبا گل اپنے والد سمیت قتل
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقے بٹ خیلہ میں خاتون سماجی کارکن شیبا گل کو والد سمیت قتل کردیا گیا۔ اپنے حق کیلئے آواز اٹھانے والی بٹ خیلہ کی رہائشی ایک اور حواء کی بیٹی کو بااثر قبضہ مافیا و تخریب کار گروہ نے ہمیشہ کیلئے خاموش کردیا۔ جواں سال مقتولہ نے تقریباً دو ہفتے قبل چیف جسٹس سپریم کورٹ، پشاور ہائی کورٹ، وزیراعلیٰ کے پی، آئی جی پولیس سے تحفظ اور انصاف فراہمی کی اپیل کی تھی۔ گیارہ ستمبر کو مقتولہ شیبا گل دختر کریم بخش نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تھا کہا کہ مقامی انتظامیہ کی ملی بھگت سے قبضہ مافیا ہماری جدی پشتی گنگالان نامی جائیداد پر قابض ہے، شیبا گل نے جن خدشات کا اظہار کیا تھا متعلقہ اداروں کی روایتی غفلت و مبینہ ملی بھگت سے ان کے مخالفین نے ان خدشات کو عملی جامہ پہنادیا۔ گزشتہ روز شیبا گل اور ان کے والد کریم بخش کو فائرنگ کرکے ابدی نیند سلادیاگیا۔ پولیس نے انعام اللہ ولد سلیم اصغر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

شیبا گل کی اپیل کی باوجود انہیں تحفظ فراہم نہ کرنا متعلقہ اداروں کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو خاتون اور اس کے والد کے قتل میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قتل میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، یہ واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے، ملوث افراد قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔
خبر کا کوڈ : 956702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش