QR CodeQR Code

امریکہ اور اسرائیل کی کٹھ پتلی حکومتیں یکے بعد دیگری سرنگون ہو کر رہیں گی، اسماعیل ھنیہ

31 Aug 2011 00:25

اسلام ٹائمز: فلسطین کے منتخب وزیراعظم نے عرب ممالک میں انقلابی تحریکوں کو ملت فلسطین کے حق میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی و اسرائیلی کٹھ پتلی حکومتیں یکے بعد دیگرے سرنگون ہو کر رہیں گی۔


اسلام ٹائمز- العالم نیوز چینل کے مطابق غزہ میں فلسطین کے منتخب وزیراعظم جناب اسماعیل ھنیہ نے خان یونس میں عید سعید فطر کے موقع پر کہا کہ خطے کے عرب ممالک میں عوامی انقلابی تحریکوں کا سب سے زیادہ فائدہ فلسطینی قوم اور قدس شریف کو ہوا ہے کیونکہ عرب اقوام فلسطین سے خاص عقیدت رکھتے ہیں اور اسرائیل کی غاصب صہیونیستی رژیم کو کسی حال میں قبول کرنے کو تیار نہیں۔
فلسطینی وزیراعظم نے کہا کہ ہم آج دو عیدیں منا رہے ہیں، ایک عید سعید فطر اور دوسری عرب ممالک میں انقلاب کی عید۔ انہوں نے کہا کہ عرب قوم اور امت مسلمہ آج نئے دور میں داخل ہو چکی ہیں۔
جناب اسماعیل ھنیہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اگلا مرحلہ اقوام اور فلسطین کا مرحلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین اور قدس شریف کی فتح بہت نزدیک ہے۔ فلسطین کے منتخب وزیراعظم نے کہ اکہ امریکہ اور اسرائیل کی اسٹریٹجک حامی یکے بعد دیگرے سرنگون ہو کر رہیں گے۔
وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ غزہ نے عرب اقوام کا محاصرہ توڑ دیا ہے اور طاغوتی قوتوں کو سرنگون کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 95675

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/95675/امریکہ-اور-اسرائیل-کی-کٹھ-پتلی-حکومتیں-یکے-بعد-دیگری-سرنگون-ہو-کر-رہیں-گی-اسماعیل-ھنیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org