QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بی اے پی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا

2 Oct 2021 10:38

خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ کا یہ اعلان بی اے پی میں سنگین اختلافات کے بعد سامنے آیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے صوبے کی حکمراں جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ میں نے آج صدر بی اے پی کا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تین سال کے دوران پارٹی کو بہترین انداز میں چلایا۔ جام کمال خان نے پارٹی کے چیف آرگنائزر میر جان محمد خان جمالی اور سیکریٹری جنرل سینیٹر منظور احمد کاکڑ سے درخواست کی کہ جلد از جلد پارٹی کے نئے انتخابات کروائے جائیں۔ خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ کا یہ اعلان بی اے پی میں سنگین اختلافات کے بعد سامنے آیا ہے۔ حکمراں جماعت کے ایک درجن سے زائد ارکان اسمبلی نے موجودہ وزیر اعلیٰ سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ جام کمال 2018ء میں عام انتخابات سے قبل وجود میں آنے والی بلوچستان عوامی پارٹی کے پہلے صدر منتخب ہوئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 956777

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/956777/وزیراعلی-بلوچستان-جام-کمال-نے-بی-اے-پی-کی-صدارت-سے-استعفی-دے-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org