0
Saturday 2 Oct 2021 14:07

جو ہتھیار پھینک دے اس سے لڑنا جائز نہیں، شیخ رشید

جو ہتھیار پھینک دے اس سے لڑنا جائز نہیں، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عالمی منظر نامہ تبدیل ہونے جا رہا ہے، جو ہتھیار پھینک دے، اس سے لڑنا جائز نہیں ہے، جنہوں نے اے پی ایس کے بچوں کو شہید کیا، ان کا کیس الگ ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ طالبان سے بات چیت کی ابتداء ہو رہی ہے، ہمیں معلوم ہے کہ کون اچھا ہے اور کون برا ہے، ہماری منصوبہ بندی دو چار سال کی نہیں، 20 سال کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی ہفتے چیئرمین نیب کا فیصلہ بھی ہو جائے گا، پیپلز پارٹی سمجھدار ہے، سمجھوتہ ایکسپریس پر چڑھ گئی ہے، نواز لیگ لتر بھی کھائے گی اور سمجھوتہ ایکسپریس پر بھی چڑھے گی۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہم امریکا اور چین سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، ان شاء اللّٰہ مہنگائی پر قابو پا لیں گے، اپوزیشن پر کیسز ہیں، ان سے بات کرنے کی ضرورت نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میں ایک سیٹ کا وزیر ہوں، عمران خان میری بات سنتے ہیں، وزیرِاعظم کو سب سے زیادہ مہنگائی کی فکر ہے، جو ڈیل ہو رہی ہے، اس پر فارن آفس بیان دے رہا ہے۔

وزیرِ داخلہ نے کہا کہ جو آرہا ہے، دل کشادہ ہے، جو نہ آئے خدا حافظ، واپسی کے دستخط امریکا نے کیے ہیں، ہم نے تو نہیں کئے، ہم افغان بحران میں ہر ممکن مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے الیکشن کے لیے بھی کوشش کی جا رہی ہے، اب طالبان سے بات چیت کی ابتداء ہو رہی ہے، بات چیت کسی نتیجے پر نہیں پہنچی، ابھی تو آغاز ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے دشمنوں سے کونے کونے میں نمٹیں گے، دہشت گردی کو ختم کرکے دم لیں گے، دہشت گردوں کا قلع قمع کریں گے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ کا کہنا ہے کہ لڑائی سمندر میں جا رہی ہے اور نواز لیگ کنویں کی مینڈک ہے، غریب کو کھانے پینے کی اشیاء اور سستی دواؤں کی فراہمی ہماری قومی ذمے داری ہے۔
خبر کا کوڈ : 956832
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش