0
Saturday 2 Oct 2021 18:35

لاہور، موہلنوال سے گرفتار چار دہشتگردوں کو جیل بھیج دیا گیا

لاہور، موہلنوال سے گرفتار چار دہشتگردوں کو جیل بھیج دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے لاہور کے علاقے موہلنوال چہلم سے قبل گرفتار مبینہ 4 دہشت گردوں کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیدیا۔ کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔ جن میں ملزموں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ان میں محمد مشتاق، سمیع اللہ، عادل جمال اور اسامہ خالد شامل ہیں۔ ملزمان کو سخت سکیورٹی میں بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کیا گیا۔ سرکاری وکیل عبدالرؤف وٹو نے ملزمان کیخلاف دلائل مکمل کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور بارودی مواد برآمد کئے گئے۔ ملزمان سے تفتیش مکمل ہے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا جائے۔

 
خبر کا کوڈ : 956879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش