0
Saturday 2 Oct 2021 20:03

بلتستان یونیورسٹی کے وی سی اور رجسٹرار کیخلاف سکردو میں دوسرے روز بھی مظاہرہ

بلتستان یونیورسٹی کے وی سی اور رجسٹرار کیخلاف سکردو میں دوسرے روز بھی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ سول سوسائٹی کے تحت بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کے خلاف دوسرے روز بھی سکردو یادگار چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی اور وی سی و رجسٹرار کو فوری ہٹانے، جامعہ میں غیر قانونی بھرتیوں اور مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر وی سی اور رجسٹرار کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سول سوسائٹی کے رہنماوں نجف علی، خواجہ مدثر، محمد علی دلشاد، احمد چو شگری، سید نذر عباس کاظمی، شبیرمایار نے کہا کہ بلتستان یونیورسٹی کی تباہی کے اصل ذمہ دار وی سی اور رجسٹرار ہیں۔ دونوں کو ہٹانے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ہمیں معلوم ہے کہ اندر کیا کھچڑی پک رہی ہے اور وی سی اور رجسٹرار کے اوپر کن قوتوں کا دست شفقت ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ تعلیمی ادارے کے سربراہان کی تقرریاں میرٹ پر ہوں، ہمیں کسی فرد سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے، ہمیں نظام سے اختلاف ہے، جس نظام کے تحت وی سی کی مدت ملازمت میں توسیع دی گئی اور رجسٹرار کی تقرری عمل میں لائی گئی، ہم اس کے خلاف تاحیات لڑتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 956889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش