QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی پر حملہ، 5 اہلکار شہید

2 Oct 2021 21:56

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں پیش آیا، جس میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، نتیجے میں ایف سی کے چار اہلکار اور ایک لیوی سب انسپکٹر شہید ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے فورسز کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہل کار شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں پیش آیا، جس میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا، نتیجے میں ایف سی کے چار اہلکار اور ایک لیوی سب انسپکٹر شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں چارسدہ کے رہائشی 35 سالہ حوالدار زاہد، خیبر کے رہائشی 28 سالہ لانس نائیک ولی، کرم کے رہائشی 28 سالہ لانس نائیک عبدالمجید، حوالدار اشفاق اور اسپن وام کے رہائشی 38 سالہ لیوی سب انسپکٹر جاوید شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ واقعے کے بعد دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعہ میں پاک فوج اور لیوی کے جوانوں کی شہادت کی خبر افسوسناک ہے، سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔


خبر کا کوڈ: 956900

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/956900/شمالی-وزیرستان-میں-فورسز-کی-گاڑی-پر-حملہ-5-اہلکار-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org