QR CodeQR Code

کیچ، چھاپے کے دوران دو طرفہ فائرنگ، ایک بچہ جانبحق

2 Oct 2021 22:26

ایس پی کیچ کا کہنا ہے کہ پولیس نے مطلوب ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو مسلح شخص نے فائرنگ کی اور پولیس نے جوابی فائرنگ کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس کی جانب سے چھاپے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک بچہ جانبحق اور ایک بچی زخمی ہو گئی ہے، ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہے۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں بی ایس او کے چیئرمین ظریف رند کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران دو طرفہ فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں 10 سالہ بچہ جانبحق جبکہ 7 سالہ بچی اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔ پولیس نے ایک ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتاری کے بعد بچے کے لواحقین نے پولیس کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جو بلیدہ سے تربت تک گئی۔ اطلاعات کے مطابق لواحقین بچے کی لاش سمیت احتجاج کرنے نکل پڑے ہیں اور تربت کے مین چوک پر دھرنا جاری ہے۔
 
ایس پی پولیس کیچ بہرام خان مندوخیل نے ایک مقامی خبرنامے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کوئٹہ سے اسپیشل ٹیم نے خفیہ اطلاع پر مفرور ملزمان عامر اور اکرم کی گرفتاری کے لئے بلیدہ میں ایک گھر پر چھاپہ مارا، لیکن گھر سے خلیل نامی مسلح شخص نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ جس سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ ایس پی پولیس کے مطابق پولیس ٹیم نے اپنی حفاظت کے لئے جوابی فائرنگ کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے کی چھان بین کی جارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 956905

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/956905/کیچ-چھاپے-کے-دوران-دو-طرفہ-فائرنگ-ایک-بچہ-جانبحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org