QR CodeQR Code

کوئٹہ، جام کمال خان کی ناراض ارکان سے ملاقاتیں جاری

3 Oct 2021 17:43

وزیراعلیٰ کی جانب سے ملاقاتوں کا یہ سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔ بعض ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت کی وزارتوں میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت بچانے کے لئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے رات گئے ذاتی طور پر ناراض ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان گذشتہ شب ناراض ارکان اسمبلی کے گھر گئے، جہاں انہوں نے ناراض ارکان سے ملاقات کرکے موجودہ سیاسی بحران کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور ان کے مسائل سنے۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے ملاقاتوں کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔ بعض ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت کی وزارتوں میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔


خبر کا کوڈ: 957019

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/957019/کوئٹہ-جام-کمال-خان-کی-ناراض-ارکان-سے-ملاقاتیں-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org