0
Sunday 3 Oct 2021 21:27

عام آدمی پارٹی دہلی میں 24 گھنٹے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیگی، ستیندر جین

عام آدمی پارٹی دہلی میں 24 گھنٹے پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیگی، ستیندر جین
اسلام ٹائمز۔ دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کہا کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی حکومت ریاست دہلی میں اگلے ساڑھے تین برسوں میں 24 گھنٹے پانی فراہم کرنے کے ساتھ ہی جمنا ندی کو صاف کردے گی۔ یہاں تیراپانت پروفیشنل فورم کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ستیندر جین نے بتایا کہ اروند کیجریوال حکومت گزشتہ انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے وعدوں کے مطابق قومی دارالحکومت میں بجلی کی طرح 24 گھنٹے پانی کی فراہمی کا انتظام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دریائے جمنا کی صفائی کا کام بھی آئندہ ساڑھے تین سال میں مکمل ہو جائے گا۔

ستیندر جین نے بتایا کہ دہلی اسمبلی کے گزشتہ انتخابات سے بعد سے ڈیڑھ برسوں تک کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ اور لاک ڈاؤن وغیرہ میں نکل گئے ہیں تاکہ عام آدمی پارٹی کے وعدوں کے مطابق اگلے اسمبلی انتخابات سے پہلے ان کاموں کو پورا کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے جمنا کو صاف کرنے کے علاوہ اس میں گرنے والے نالے نالیوں کو بھی صاف کیا جائے گا۔ دہلی کے وزیر صحت نے بتایا کہ ان اہداف کو حاصل کرنے کے لئے ایک مکمل خاکہ تیار کرلیا گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ فنڈز کی کمی ان کاموں میں رکاوٹ نہیں ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 957028
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش