0
Wednesday 31 Aug 2011 13:52

امریکی ماہرین نے ایبٹ آباد میں اُسامہ بن لادن کی موجودگی کو مشکوک قرار دیدیا، وکی لیکس امریکا کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ یے، وکٹوریہ نولینڈ

امریکی ماہرین نے ایبٹ آباد میں اُسامہ بن لادن کی موجودگی کو مشکوک قرار دیدیا، وکی لیکس امریکا کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ یے، وکٹوریہ نولینڈ
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی ماہرین نے پاکستان کے علاقے ایبٹ آباد میں امریکی آپریشن کے دوران القاعدہ کے سابق سربراہ اُسامہ بن لادن کی موجودگی کو مشکوک قرار دیدیا ہے۔ امریکی ماہرین کی جانب سے اُسامہ بن لادن کی ہلاکت کے حوالے سے بنائی گئی نئی دستاویزی فلم میں بتایا گیا ہے کہ ایبٹ آباد کمپاونڈ میں اُسامہ بن لادن کی موجودگی صرف شک کی حد تک ہی تھی اور امریکییوں کو اس کے بارے میں کوئی واضح ثبوت نہیں تھے۔ ایبٹ آباد آپریشن میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت بارے دستاویزی فلم اہم معلومات سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔ فاکس ہسٹری نیٹ ورک کی جانب سے بنائی گئی دستاویزی فلم "ٹارگٹنگ بن لادن" اگلے ہفتے دکھائی جائے گی۔
دوسری جانب امریکا نے وکی لیکس کو سیکیورٹی رسک قرار دے دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ وکی لیکس کے کام سفارتکاری کو متاثر کرنے کے مترادف ہیں، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ کا میڈیا کو بریفنگ میں کہنا تھا کہ امریکا کسی بھی خاص معلومات کو غیر قانونی طور پر افشا کرنے کے عمل کی سخت مذمت کرتا ہے، ترجمان نے وکی لیکس کو امریکا کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ بھی قرار دیا، اور کہا ہے کہ اس سے واشنگٹن کے کئی ممالک کے ساتھ تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا وکی لیکس پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
خبر کا کوڈ : 95707
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش