0
Monday 4 Oct 2021 14:58

بدفعلی کیس، مفتی عزیزالرحمان اور بیٹوں پر فرد جرم عائد

بدفعلی کیس، مفتی عزیزالرحمان اور بیٹوں پر فرد جرم عائد
اسلام ٹائمز۔ مدرسے کے طالبعلم سے بدفعلی کے الزام میں گرفتار مفتی عزیرالرحمان کی کینٹ کچہری میں پیشی، عدالت نے مفتی عزیزالرحمان اور اس کے 5 بیٹوں کیخلاف فرد جرم عائد کر دی۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ لاہور کی کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ رانا راشد نے کیس پر سماعت کی۔ ملزم مفتی عزیزالرحمان کو جیل سے لا کر عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت نے مفتی عزیزالرحمان اور اس کے 5 بیٹوں الطاف الرحمان، عتیق الرحمان، عطا الرحمان، وسیع الرحمان اور لطیف الرحمان پر فرد جرم عائد کر دی، جبکہ  ساتھی ملزم عبداللہ پر بھی فرد جرم عائد کی گئی۔

ملزمان نےعدالت میں مقدمہ کی صحت سے انکار کیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمہ کے گواہان کو طلب کر لیا۔ مفتی عزیزالرحمان کے بیٹوں پر مدعی صابر شاہ کو زبان بندی کیلئے دھمکانے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام ہے۔ مفتی عزیزالرحمان کیخلاف مدرسہ کے طالبعلم صابر شاہ سے بدفعلی کا مقدمہ تھانہ شمالی چھاؤنی میں درج ہے۔ پولیس چالان میں کہا گیا ہے کہ مفتی عزیز الرحمان نے امتحان پاس کروانے کا لالچ دیکر طالبعلم کیساتھ متعدد بار بدفعلی کی۔ ویڈیو فرانزاک رپورٹ کے مطابق ملزم کا طالبعلم سے بدفعلی کرنا ثابت ہوتا ہے۔

تفتیش میں کہا گیا ہے کہ طالبعلم کیساتھ زیادتی کی وائرل ہونیوالی ویڈیو حقائق پر مبنی ہے، ملزم کو پولیس تفتیش میں گناہگار قرار دیا گیا ہے۔ مفتی عزیرالرحمان کی وائرل ویڈیو کے ذریعے متاثرہ لڑکے نے ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 957124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش