QR CodeQR Code

کوئٹہ، طلباء کی احتجاجی ریلی کے دوران سکیورٹی گارڈ کی ہوائی فائرنگ

4 Oct 2021 15:59

واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر آچکی ہے، البتہ بعض طلباء یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ سکیورٹی گارڈز نے ان پر فائرنگ کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ طلباء تنظیموں کی احتجاجی ریلی کے دوران ان کا سامنا مسلح گارڈز سے ہوا، جس میں مذکورہ افراد کا جھگڑا ہوا اور گارڈز نے ہوائی فائرنگ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق میڈیکل کے طلباء و طالبات آن لائن ٹیسٹس کے خلاف گذشتہ کئی دنوں سے سراپا احتجاج ہیں۔ آج کوئٹہ پریس کلب سے طلباء احتجاجی ریلی کی شکل میں ریڈ زون ایریا کی جانب روانہ ہوئیں تو راستے میں ٹی این ٹی چوک پر مسلح اہلکاروں کی گاڑی کا سامنا ہوا۔ اطلاعات کے مطابق طلباء کی جانب سے نعرے بازی کے دوران طلباء اور مسلح اہلکاروں کے درمیان جھگڑا ہوا، جس پر ایک مسلح سکیورٹی گارڈ نے ہوائی فائرنگ کر دی۔

واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر آچکی ہے، جس میں یہ مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ البتہ طلباء کا دعویٰ ہے کہ پولیس ان کے پرامن احتجاج کے خلاف طاقت کا استعمال کر رہی ہے اور طلباء کے احتجاجی ریلی پر لاٹھی چارج اور شیلینگ کی گئی ہے۔ بعض طلباء کا یہ بھی کہنا ہے کہ مرد پولیس اہلکاروں نے خواتین اور طالبات پر ہاتھ اٹھائے ہیں، حالانکہ لیڈی پولیس اہلکار بھی موجود ہیں۔ بعض طلباء یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ سکیورٹی گارڈز نے ان پر فائرنگ کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 957137

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/957137/کوئٹہ-طلباء-کی-احتجاجی-ریلی-کے-دوران-سکیورٹی-گارڈ-ہوائی-فائرنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org