0
Monday 4 Oct 2021 17:02

پرینکا گاندھی کی ہمت دیکھکر کسانوں کو کچلنے والے ڈر گئے، راہل گاندھی

پرینکا گاندھی کی ہمت دیکھکر کسانوں کو کچلنے والے ڈر گئے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج اپنی بہن اور اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کو حوصلہ بڑھایا، جنہیں لکھیم پور جاتے ہوئے سیتاپور میں حراست میں لیا گیا تھا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت ان کی ہمت دیکھ کر خوفزدہ ہوگئی ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ یہ انصاف کی لڑائی ہے اور اس میں ہم ملک کے کسانوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل لکھیم پور میں پیش آنے والا واقعہ کسانوں کا قتل عام ہے جس میں آٹھ کسانوں کو ایک گاڑی سے کچل ہلاک کردیا گیا تھا۔

اس دوران پرینکا گاندھی نے کہا ’’بی جے پی حکومت کسانوں کو کچلنے کی سیاست کر رہی ہے، کسانوں کو ختم کرنے کی سیاست کر رہی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ وہ متاثرین کے رشتہ داروں سے ملنے کے لئے لکھیم پور جا رہی تھی۔ بعد میں پولیس نے اسے سیتا پور کے ہرگاؤں نامی گاؤں سے گرفتار کیا۔ پولیس نے کانگریس لیڈر و سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید اور پارٹی کے سینئر لیڈر پرمود تواری کو بھی حراست میں لیا ہے جو ان کے ساتھ لکھیم پور جا رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 957150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش