0
Monday 4 Oct 2021 19:54

پاکستان کے حُسینی یزیدیت کا خاتمہ کرینگے، یزیدیت شکن اربعین حسینی کا احوال

پاکستان کے حُسینی یزیدیت کا خاتمہ کرینگے،  یزیدیت شکن اربعین حسینی کا احوال
رپورٹ: توقیر کھرل

 حوزہ علمیہ جامعہ عروة الوثقیٰ لاہور میں امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے سلسلے میں "یزیدیت شکن اربعینِ حسینی" کے عنوان سے ایک عظیم الشان اور پرشکوہ اجتماع کا انعقاد ہوا۔ جس میں کاروان حسینی تونسہ شریف، نوحہ خواں گلزار جعفری، نوحہ خواں حسین کرم، نوحہ خواں چودھری جویر مہدی، نوحہ خواں جہان زیب زینبی مطفر گڑھ، نوحہ خواں علی دیپ رضوی، نوحہ خواں شاہد بلتستانی، نوحہ خواں سبطین حیدر آف کراچی، امجد علی بلتستانی اور معظم علی مرز آف سکردو سمیت ملک بھر سے معروف نوحہ خوانوں، ماتمی دستوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں مومنین نے شرکت کرکے باشکوہ طریقے سے عزاداریِ امام عالی مقام برپا کی۔ جامعہ عروة الوثقیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی بھی یزیدیت شکن اربعین حسینی کے اختتام تک عزاداری سید الشہداء میں شریک رہے۔ اربعینِ حسینی کا پروگرام رات گئے تک جاری رہا اور لاہور شہر کے علاوہ پورے پاکستان سے مومنین جوق در جوق مرکزِ ولایت جامعہ عروة الوثقیٰ میں اپنے امام سے تجدیدِ عہد کیلئے بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

نماز فجر سے قبل اپنے خصوصی خطاب میں علامہ جواد نقوی نے کہا کہ پاکستان میں قادیانیوں کے علاوہ تمام اقلیتیں حسینی ہیں۔ انہوں نے اپنے خصوصی خطاب میں اعلان کیا کہ جامعہ کی جانب سے ہر سال عزاداری کے بڑے اجتماعات اربعین امام حُسینؑ، ایامِ فاطمیہؑ، 25 رجب شہادت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام اور شہادت امام علی 21 رمضان المبارک کے موقع پر انعقاد ہوتے ہیں، ان پروگرامات میں بھی نوحہ خوانوں اور عزاداروں کی کثیر تعداد شریک ہوگی۔ علامہ جواد نقوی نے اس امر کا اظہار کیا کہ امسال رات بھر عزاداری کے باعث اقلیتی رہنماء شریک نہیں ہوسکے، اس لئے شعبان میں اقلیتیوں کیلئے "حُسین سب کا" کے عنوان سے الگ اجتماع ہوگا۔ جس میں مسلم و غیر مسلم شریک ہوں گے۔

انہوں نے اپنی نئی کتاب نصابِ حُسینی کے تناظر میں بتایا کہ پاکستان کے وزیراعظم نے یکساں قومی نصاب بنایا ہے، اس میں شدید کمی رہ گئی ہے، اس میں اہل بیتؑ کا حق ادا نہیں کیا گیا۔ قوموں کی ترقی کا نام حسینی نصاب ہے، اس پر مبنی ایک کتابچہ پبلش کیا ہے۔ علامہ جواد نقوی کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان میں عالمی یزیدیت کے باعث چند یزیدی مفتی یا ان کے حامی اٹھتے ہیں تو اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ اہلسنت کے دیگر مسالک ان کے ساتھ ہیں۔ پاکستان میں حسینی اکثریت میں ہیں، پاکستان میں حسینیت اور یزیدیت کے صرف دو مسلک ہیں۔ بلامبالغہ اہل سنت اہل تشیع سے زیادہ یزیدیت کے خلاف ہیں۔ سنی شیعہ حسینی مل کر پاکستان سے یزیدیت کا خاتمہ کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وطنِ عزیز پاکستان امام حسین علیہ السلام کے عاشقوں کی سرزمین ہے۔ اربعین واک کے بعد لاہور میں اس عظیم الشان اجتماع نے واضح کر دیا کہ اس پاک سرزمین میں یزید کا دفاع کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں۔ یزیدیت شکن اربعینِ حسینی جہاں امام عالی مقام کے راستے کی پیروی کا وعدہ ہے، وہیں یزیدیت اور اس کے پیروکاوں سے بھی برات کا اعلان ہے، جو کربلا سے شروع ہوئی، لیکن عزاداری کی شکل میں آج تک جاری ہے۔ چہلم امام حُسین علیہ السلام کے موقع پر اربعین واک کے بعد یزیدیت شکن اربعین حسینی بامقصد عزاداری کے قیام کے لیے ایک عظیم کاوش ہے۔
خبر کا کوڈ : 957182
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش