0
Monday 4 Oct 2021 21:49

آلودگی پر قابو پانے کیلئے بڑے پیمانے پر عوامی مہم چلائی جائیگی، اروند کیجریوال

آلودگی پر قابو پانے کیلئے بڑے پیمانے پر عوامی مہم چلائی جائیگی، اروند کیجریوال
اسلام ٹائمز۔ دہلی کے وزیراعلٰی اروند کیجریوال نے کہا کہ تعمیراتی مقامات پر دھول آلودگی پر قابو پانے کے لئے 75 اور کوڑا جلانے کے واقعات پر نظر رکھنے کے لئے 250 ٹیمییں تشکیل دینے کے ساتھ ہی فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لئے دس نکاتی پروگرام پر بڑے پیمانے پر عوامی مہم شروع کی جائے گی۔ اروند کیجریوال نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گرین وارروم کو مزید مستحکم کرنے کے لئے شکاگو یونیورسٹی اور جی ڈی آئی کے ساتھ ایک پروگرام مینجمنٹ یونٹ بنایا گیا ہے اور 50 نئے ماحولیاتی انجینئر کی بھرتی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ای ویسٹ‘ سے پیدا ہونے والی آلودگی پر قابو پانے کے لئے دہلی میں 20 ایکڑ میں ملک کا پہلا ای ایکو ویسٹ پارک بنایا جا رہا ہے۔

دہلی کے وزیراعلٰی نے کہا کہ پرالی جلانے پر روک لگانے کے لئے مرکز اور پڑوسی ریاستوں نے کچھ نہیں کیا، جس کی وجہ سے اب کسانوں کو پرالی جلانا پڑے گی۔ انہوں نے اپیل کی کہ دہلی کی طرح ہی بقیہ ریاستی سرکاریں بھی اپنے کسانوں کے کھیتوں میں مفت بائیو ڈی کمپوزر کا چھڑکاؤ کریں۔ ساتھ ہی مرکز اور ریاستوں سے مطالبہ کیا کہ دہلی آنے والی گاڑیوں کو سی این جی اور این سی آر میں چلنے والی صنعتوں کو پی این جی میں تبدیل کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 957188
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش