QR CodeQR Code

کوئٹہ، وزیراعلیٰ جام کمال خان کی سردار یار محمد رند سے ملاقات

4 Oct 2021 22:57

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء و وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء و صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے آج کوئٹہ ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور تفصیلی گفتگو کی۔ یاد رہے کہ سردار یار محمد رند بعض اختلافات کے باوجود وزیراعلیٰ بلوچستان کا ساتھ دے رہے ہیں اور بلوچستان حکومت بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 957199

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/957199/کوئٹہ-وزیراعلی-جام-کمال-خان-کی-سردار-یار-محمد-رند-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org