0
Tuesday 5 Oct 2021 19:06

عوام کے حقوق اور بنیادی ضرورتوں کا خیال رکھنا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے، علامہ ریاض نجفی

عوام کے حقوق اور بنیادی ضرورتوں کا خیال رکھنا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے، علامہ ریاض نجفی
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ خالق کائنات کا ملت مسلمہ پر یہ بہت بڑا احسان ہے کہ ہمیں ایسا نبی عطا فرمایا جو تمام انبیاء کے سردار اور رحمت اللعالمین ہیں، ان کی نبوت پوری دنیا کیلئے ہے، جس کا سلسلہ قیامت تک جاری و ساری رہے گا، یہ بھی خالق کائنات کا ہم مسلمانوں پر احسان ہے کہ ہمارے نبی پر وہ کتاب قرآن مجید نازل ہوئی جو قیامت تک رہے گی، اس کتاب الٰہی سے صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ غیر مسلم بھی استفادہ کرتے ہیں، اسی طرح اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ کی عترت اہلبیتؑ کو قرآن کی وضاحت، فصاحت و بلاغت کیلئے منتخب فرمایا، جن کی آخری حجت حضرت امام مہدی علیہ السلام ہیں۔

جامع علی مسجد جامعة المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی عالمی حکومت کے قیام کے بعد قیامت برپا ہوگی۔ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ رسول اللہ پر23 سال کے عرصے میں قرآن مجید نازل ہوتا رہا۔ ظالم لوگ ظلم کرتے وقت یہ بھول جاتے ہیں کہ انہیں موت بھی آنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے حقوق اور ان کی بنیادی ضرورتوں کا خیال رکھیں ،انہیں تحفظ فراہم کریں، حضرت عمر ابن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہہ کہا کرتے تھے کہ اگر مملکت میں کسی پر بھی ظلم ہوا تو وہ اس کے ذمہ دار ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 957309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش