QR CodeQR Code

چہرے نہیں نظام بدلنے کا وقت آ گیا ہے، کرپشن دفن کرنے کیلئے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، شہباز شریف

31 Aug 2011 17:19

اسلام ٹائمز:رائے ونڈ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ ظلم، زیادتی، ناانصافی اور امیر غریب کا فرق ختم کیے بغیر معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔


لاہور:اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ اب چہرے نہیں نظام بدلنے کا وقت آ گیا ہے، اُس کے بغیر عوام کی حالت نہیں بدل سکتی ہے۔ وہ رائے ونڈ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔ شہباز شریف نے کہا کرپشن ہمیشہ کے لئے دفن کرنے کے لئے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالٰی پاکستان کو مشکلات اور مسائل کی دلدل سے نکالے اور امن کا گہوارہ بنائے۔ وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ ظلم، زیادتی، ناانصافی اور امیر غریب کا فرق ختم کیے بغیر معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔


خبر کا کوڈ: 95732

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/95732/چہرے-نہیں-نظام-بدلنے-کا-وقت-آ-گیا-ہے-کرپشن-دفن-کرنے-کیلئے-تمام-طبقات-کو-اپنا-کردار-ادا-کرنا-ہو-گا-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org