0
Tuesday 5 Oct 2021 19:47

چمن میں نادرا کے زونل آفس کے قیام کی منظوری دیدی گئی ہے، ڈی جی نادرا

چمن میں نادرا کے زونل آفس کے قیام کی منظوری دیدی گئی ہے، ڈی جی نادرا
اسلام ٹائمز۔ نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے چمن میں نادرا زونل آفس کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان گورنر بلوچستان نذیر خان اچکزئی اور آل پارٹیز چمن کے رہنماؤں نے ڈی جی نادرا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے چمن میں نادرا کے حوالے سے درپیش مسائل اور زونل آفس کے قیام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ جس میں ڈی جی نادرا کی جانب سے بتایا گیا کہ ضلع چمن میں نادرا کے زونل آفس کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے اور شہریوں کو نادرا آفس سے متعلق درپیش مسائل حل کر دیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 957320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش