QR CodeQR Code

خضدار، ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ

5 Oct 2021 21:06

حملے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے شرپسند عناصر پر فائرنگ بھی کی، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ نامعلوم شرپسند عناصر کی جانب سے خضدار میں واقع سکیورٹی فوسرز کی چوکی پر دستی بم حملے کی اطلاع ملی ہے۔ سکیورٹی فوسرز کی جانب سے شرپسند عناصر پر جوابی فائرنگ بھی کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق قومی شاہراہ سے متصل ایریا میں واقعہ ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم پھینکا گیا، جو قریب گرکر پھٹ گیا۔ اس موقع پر سکیورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ بھی کی۔ تاہم پولیس نے فوی طور پر کسی نقصان کی تصدیق نہیں کی۔ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 957328

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/957328/خضدار-ایف-سی-چیک-پوسٹ-پر-دستی-بم-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org