0
Tuesday 5 Oct 2021 21:06

خضدار، ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ

خضدار، ایف سی چیک پوسٹ پر دستی بم حملہ
اسلام ٹائمز۔ نامعلوم شرپسند عناصر کی جانب سے خضدار میں واقع سکیورٹی فوسرز کی چوکی پر دستی بم حملے کی اطلاع ملی ہے۔ سکیورٹی فوسرز کی جانب سے شرپسند عناصر پر جوابی فائرنگ بھی کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق قومی شاہراہ سے متصل ایریا میں واقعہ ایف سی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم پھینکا گیا، جو قریب گرکر پھٹ گیا۔ اس موقع پر سکیورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ بھی کی۔ تاہم پولیس نے فوی طور پر کسی نقصان کی تصدیق نہیں کی۔ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 957328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش