QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ کو اکثریت کی حمایت حاصل ہے، وہ استعفیٰ نہیں دیں گے, لیاقت شاہوانی

6 Oct 2021 10:09

گزشتہ روز بی اے پی کے ناراض اراکین نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو مستعفی ہونے کے لیے 6 اکتوبر شام 5 بجے تک کا وقت دیا تھا اور کہا تھا کہ اگر جام کمال مستعفی نہ ہوئے تو تحریک عدم اعتماد سمیت تمام آپشنز زیر غور لائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ جام کمال کو اتحادیوں کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔ ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال مخلوط حکومت کے قائد ایوان ہیں، انہیں اتحادیوں کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے اس لیے وہ کسی کے مطالبے پر استعفیٰ نہیں دیں گے۔ لیاقت شاہنوانی کا مزید کہنا تھا کہ ناراض دوستوں کو منانے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ خیال رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی اپنی پارٹی بلوچستان عوامی پارٹی سمیت صوبے میں ان کے اتحادی اراکین اور اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعلیٰ جام کمال سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ گزشتہ روز بی اے پی کے ناراض اراکین نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو مستعفی ہونے کے لیے 6 اکتوبر شام 5 بجے تک کا وقت دیا تھا اور کہا تھا کہ اگر جام کمال مستعفی نہ ہوئے تو تحریک عدم اعتماد سمیت تمام آپشنز زیر غور لائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 957385

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/957385/وزیراعلی-کو-اکثریت-کی-حمایت-حاصل-ہے-وہ-استعفی-نہیں-دیں-گے-لیاقت-شاہوانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org