QR CodeQR Code

بھارت میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 2.5 لاکھ سے نیچے

6 Oct 2021 21:44

بھارتی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 18833 نئے کیسز کی رپورٹ کیساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد تین کروڑ 38 لاکھ 71 ہزار 881 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز کورونا وائرس کے چھ ہزار سے زیادہ کم کیسز ہونے کی وجہ سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 2.5 لاکھ سے نیچے آگئی ہے۔ دریں اثنا منگل کو بھارت میں 59 لاکھ 48 ہزار 360 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک مجموعی طور پر 92 کروڑ 17 لاکھ 65 ہزار 405 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ بھارتی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 18833 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد تین کروڑ 38 لاکھ 71 ہزار 881 ہوگئی ہے۔

دریں اثنا مزید 24770 مریضوں کی صحتیابی سے ہلاکت خیز وباء سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 31 لاکھ 75 ہزار 656 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 6215 سے کم ہو کر دو لاکھ 46 ہزار 687 رہ گئے ہیں۔ وہیں اسی عرصہ کے دوران مزید 273 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموری تعداد بڑھ کر 449538 ہوگئی ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 97.94 فیصد، فعال کیسز کی شرح 0.73 جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔ ریاست کیرالہ اس وقت ملک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 4294 عدد کم ہوئے ہیں، اب یہ تعداد گھٹ کر 125030 رہ گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 957499

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/957499/بھارت-میں-کورونا-وائرس-کے-ایکٹیو-کیسز-2-5-لاکھ-سے-نیچے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org