QR CodeQR Code

آف شور کمپنیاں رکھنے والے حکومتی افراد مستعفی ہوں، اویس قادر شاہ

6 Oct 2021 21:46

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ اگر یہ حکمران مزید 2 سال رہے تو معیشت کا حشر مزید برا ہوگا، عمران خان کنٹینر سے وزیراعظم آفس تک آتے ہوئے عوام سے کئے وعدے بھول گئے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ جن حکومتی لوگوں کے نام آف شور کمپنیاں ہیں، انہیں استعفے دینے چاہئیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے علاوہ حکومتی اتحادیوں کی بھی تحقیقات ہونی چاہیئے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ اگر یہ حکمران مزید 2 سال رہے تو معیشت کا حشر مزید برا ہوگا۔ اویس قادر شاہ نے مزید کہا کہ عمران خان کنٹینر سے وزیراعظم آفس تک آتے ہوئے عوام سے کئے وعدے بھول گئے۔ انہوں نے سوال کیا کہ پنڈورا لیکس تو باہر کی ہے، لوکل لیکس کو کون پکڑےگا؟۔


خبر کا کوڈ: 957508

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/957508/ا-ف-شور-کمپنیاں-رکھنے-والے-حکومتی-افراد-مستعفی-ہوں-اویس-قادر-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org