QR CodeQR Code

کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

7 Oct 2021 07:38

پارلیمانی سیکرٹری صحت کے مطابق زلزلے کے ممکنہ نقصانات کے پیش نظر طبی ایمرجنسی نافذ کر دی جاچکی ہے۔ 


اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب 3 بج کر 2 منٹ پر کوئٹہ، ہرنائی، دکی، مسلم باغ، سنجاوی، زیارت، خانوزئی و دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئیں۔ اطلاعات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کے مطابق زلزلے کے ممکنہ نقصانات کے پیش نظر ہرنائی میں طبی ایمرجنسی نافذ کر دی جاچکی ہے۔ 

ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے کہا ہے کہ کوئٹہ، ہرنائی اور گرد و نواح میں نقصانات کی اطلاع کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت تمام مراکز صحت میں ڈاکٹرز اور عملہ ہنگامی بنیادوں پر طلب کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مکانات اور چھتیں منہدم ہونے کی اطلاعات ملی ہیں، جن سے جانی نقصانات کا خدشہ ہے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر اور ایم ایس کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو پہنچ کر انتظامات کا جائزہ لینے کی ہدایت دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 957559

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/957559/کوئٹہ-سمیت-دیگر-شہروں-میں-زلزلے-کے-جھٹکے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org