0
Thursday 7 Oct 2021 21:55

خیبر پختونخوا میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کی منظوری

خیبر پختونخوا میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کی منظوری دے دی ہے۔ پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ محمود خان کی صدارت میں ہوا، جس میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کی منظوری دی گئی، بلدیاتی الیکشن کے لیے شیڈول بنا لیا ہے جو جلد ہی الیکشن کمیشن کو پیش کریں گے۔ کامران بنگش کا کہنا تھا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 3 مراحل میں کرائے جائیں گے، نومبر سے مئی تک ویلج کونسل اور بعد میں سٹی کونسل کے الیکشن ہوں گے، پہلے مرحلے ویلج اور نیبرہوڈ کونسل میں انتخابات کرائے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 957671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش