0
Friday 8 Oct 2021 15:35

عشرہ رحمت، ملک بھر میں سیرت النبی کانفرنسوں کا انعقاد ہوگا، پیر نور الحق قادری

عشرہ رحمت، ملک بھر میں سیرت النبی کانفرنسوں کا انعقاد ہوگا، پیر نور الحق قادری
اسلام ٹائمز۔ ربیع الاول کا چاند نظر آگیا۔ عید میلادالنبی ﷺ 19 اکتوبر بروز منگل ہوگی۔ وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں ربیع الاول میں عشرہ رحمت اللعالمین منانے کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے، جو انتظامات کو حتمی شکل دے گا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی صدارت میں اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں اطلاعات و نشریات، مذہبی امور اور تعلیم کی وزارتوں پر مشتمل ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا۔ وفاقی وزراء چودھری فواد حسین، شفقت محمود، سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد اور متعلقہ وزارتوں کے حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔

وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری نے کہا عشرہ رحمت کے سلسلے میں ملک بھر میں سیرت کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائیگا۔ وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے کہا کہ اس دن کی مناسبت سے پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان پر خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ سیرت کانفرنسز میں مذہبی سکالرز اور طلباء حصہ لیں۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی اداروں اور سکول کی سطح پر بھی پروگرامز ترتیب دیئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 957749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش